انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی میں ہنگامی طور پر اضافہ کردیا گیا
بھارت کیخلاف شکست کے بعد سے قومی کرکٹرز اپنے ہوٹل کے کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے
محمد علی بدھ 19 جون 2019 00:07
(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی نے انگلینڈ میں ورلڈکپ کیلئے موجود قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے رابطہ کیا ہے۔
چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے بذریعہ ٹیلی فون قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے رابطہ کیا۔ اس دوران چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے طویل گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو تلقین کی ہے کہ وہ میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کو کسی قسم کی توجہ نہ دیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے سرفراز احمد کو کہا ہے کہ وہ اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی اپنی مکمل توجہ ورلڈکپ کے بقیہ میچز پر مرکوز رکھیں۔ کھلاڑیوں پر میڈیا کی خبروں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ احسان مانی کی تلقین کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو یقین دلایا کہ وہ اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی ورلڈکپ کے آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک ورلڈکپ کے 5 میچز میں سے 3 میں شکست کھا چکی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا، ویسٹ انڈیزاور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، جبکہ انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ اب پاکستان اپنا اگلا میچ اتوار 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کیلئے پاکستان کو اب اپنے تمام بقیہ میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.