واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے

بدھ 19 جون 2019 11:43

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزارکیوسک اور اخرج 107700کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد60ہزار 900 کیوسک اور اخراج60ہزار900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد58ہزار200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 5ہزارکیوسک،دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پراپنی کی آمد45 ہزار500 کیوسک اور اخراج 15ہزار300کیوسک رہا۔

تربیلا ڈیم کا کم ازکم آپریٹنگ لیول 1392فٹ ہے ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1392.40 فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ جبکہ آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.004 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ اسی طرح منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1154.90 فٹ اورپانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ جبکہ آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.981 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :