Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کوایکسٹنشن دینے کا فیصلہ کر لیا

آرمی چیف کاقومی اقتصادی کونسل کا ممبر بننا بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ صابر شاکر کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 جون 2019 11:48

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کوایکسٹنشن دینے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19 جون 2019ء) معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان یہ فیصلہ کر چکے ہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس پوسٹ پر کام جاری رکھنا چاہئیے۔جب کہ میری اطلاعات یہ بھی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہر صورت میں 21 نومبر کو جانے کا فیصلہ رکھتے تھے لیکن عمران خان چاہتے ہیں کہ آرمی چیف کو ایکسٹنشن ملنی چاہئے کیونکہ اس وقت جو ملک کے حالات ہیں خاص طور پر سیکورٹی کی صورتحال تواس میں ایک تجربہ کار آدمی کی بطور آرمی چیف ضرورت ہے جب کہ چیزیں اب جیسے پیچھے سے چلی آ رہی ہیں اس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا رہنا ضروری ہے،جب کہ قومی اقتصادی کونسل میں آرمی چیف کا شامل ہونا بھی اس بات کی طرف ایک اشارہ ہے۔

(جاری ہے)

۔اس سے قبل معروف صحافی خاور گھمن کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔نومبر 2019ء میں وزیراعظم عمران خاننے نئے آرمی چیف کی تقرری کرنی ہے اور جو ہماری سیاسی تاریخ ہے اس میں ملک کاوزیراعظم سب سے زیادہ طاقتور اس وقت محسوس کرتا ہے جب وہ نئے آرمی چیف کی تقرری کرتا ہے تاہم یہ ایک سیاسی تاریخ ہے اس کا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے آرمی چیف کا حکومت کے ساتھ طریقہ کار کیا ہو گا۔کیونکہ ماضی میں دیکھیں تو جنرل راحیل شریف کا ایک اپنا طریقہ کار تھا ا س سے پہلے جنرل کیانی اور جنرل مشرف کا بھی اپنا طریقہ کار تھا۔ جب ایک نیا آرمی چیف آتا ہے تو اس کا اپنا کام کرنے کا طریقہ کار حکومت کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔ خاور گھمن کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک ملاقات ہوئی تو دوران ملاقات عمران خان نے جنرل باجوہ کی بہت تعریفیں کیں۔

مجھ سے رہا نہیں گیا تو میں نے سوال کیا کہ اگر جنرل باوجوہ اتنے اچھے ہیں تو کیا آپ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کریں گے؟۔تو عمران خان نے کہا جنرل باوجوہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے تاہم وزیراعظم عمران خان نے انکار نہیں کیا۔اب یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کا رشتہ کہاں تک جائے تاہم مجھے لگتا ہے کہ آرمی چیف توسیع نہیں لیں گے۔تاہم سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل قمر جاوید باجوہ کو بطور آرمی چیف بہت پسند کرتے ہیں اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ آرمی کی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات