خیبرپختونخوا کے بجٹ میں نسوار بھی مہنگی کر دی گئی

خیبرپختونخوامیں نسوار پر ٹیکس کی شرح فی کلو اڑھائی روپے کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 جون 2019 12:03

خیبرپختونخوا کے بجٹ میں نسوار بھی مہنگی کر دی گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جون 2019ء) خیبرپختونخوا کے بجٹ میں نسوار بھی مہنگی کردی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم نے 900ارب روپے کا سر پلس بجٹ 2019-20خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردیا جس میں 693ارب روپے سیٹل اضلاع کو اور 162ضم شدہ اضلاع کیلئے رکھے گئے ہیںجبکہ45ارب روپے سر پلس ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کئی مدوں میں ٹیکس کی شرح بڑھا دی ہے،نسوار پر ٹیکس کی شرح فی کلو اڑھائی روپے کر دی گئی ہے،بیس ہزار سے زائد آمدنی والے ملازمین پر پروفیشنل ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی۔

نجی تعلیمی اداروں، کلینکس ،ای این جی سٹیشنز ، پٹرول پمپس پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محصولات کی مد میںوفاقی ٹیکس کی مد میں وفاق 453.2ارب روپے ،Divisible Poolکی 1فیصد وار آن ٹیرر کی مد میں 54.5ارب موصول ہوں گے،تیل اورگیس کی رائلٹی اور سرچارج کی مد میں25.6ارب،بجلی21.2ارب، NHPکے بقایا جات کی مد میں34.5ارب،صوبائی ٹیکس اور نان ٹیکس محصولات کی مد میں53.4ارب،بیرونی پروجیکٹ اسسٹنٹس کی مد میں82ارب روپے،دیگر ذرائع کی مد میں24.7ارب،قبائلی اضلاع کی گرانٹ کی مدمیں151ارب روپے موصول ہوںگی جبکہ اخراجات کی مد میںتنخواہیں256ارب ،پنشن69.9ارب،نان سیلری93.5ارب،دیگر جاری اخراجات37.6ارب،صوبائی ترقیاتی پروگرام46ارب،بیرونی ڈیلوپمنٹ اسسٹنٹس82ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جوکہ کل693ارب روپے بنتے ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع کیلئی(بشمول صوبے کی طرف سے دیئے گئے 11ارب روپی)،جاری اخراجات 79ارب، ترقیاتی اخراجات 83ارب اخرامات کی مد میں رکھے گئے ہیں جو کہ ٹوٹل 162ارب روپے بنتے ہیںجبکہ سرپلس کی مد میں45ارب روپے ہیں جو کہ خیبر پختونخوا کا کل اخراجات 900ارب روپے بنتے ہیں۔