اسحاق ڈار ماوری میمن سے معافیاں مانگ رہے ہیں

سینئیر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 جون 2019 12:03

اسحاق ڈار ماوری میمن سے معافیاں مانگ رہے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اسحاق ڈار شادیاں کرتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے ماروی میمن کے ساتھ بہت زیادتی کی اور اب ان سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ان کے مکافات عمل ہے۔

اسحاق ڈار نے ماروی میمن کو یہ بھی کہا ہے کہ مجھے بچا لو، آگے انہوں نے اس سلسلے میں کیا کہا وہ ابھی نہیں معلوم۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی کی خبریں کافی گردش کرتی رہی ہیں لیکن اس حوالے سے کھُلے عام کوئی اعلان یا اعتراف نہیں کیا گیا۔ ماروی میمن نے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے حوالے سے کئی ٹویٹس بھی کیے تھے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ماروی میمن نے قیادت کے خلاف ٹویٹس کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے میں چودھری نثار علی خان اور زعیم قادری جتنی ہمت نہیں ہے لیکن میں وقت آنے پر سب کچھ بتا دوں گی۔ سینئیر تجزیہ کار اس سے قبل بھی ماروی میمن اور اسحاق ڈار کی شادی اور اختلافات کی خبریں دیتے رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کا پہلے تو حمزہ شہباز شریف اور شہباز شریف کے خاندان سے تنازعہ تھا لیکن اب انہوں نے ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی ہمشیرہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔ مریم نواز نے اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی پر اعتراض کرتے ہوئے اسحاق ڈار سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ماروی میمن سے خفیہ شادی کر کے ہماری پارٹی اور ہماری حکومت کی پیٹھ میں چھُرا گھونپی ہے۔ اب وہ ہمارا بیڑہ غرق کر رہے ہیں۔ آپ نے ان کو جو پیسہ دینا ہے وہ دیں اور معاملہ طے کریں۔

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میں پتہ کیا ہے ماروی میمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے اسحاق ڈار سے کوئی پیسہ نہیں مانگا۔ ایک شخص آصف محمود ہے جس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ ان کے پیسے دلوا کر یہ معاملہ ختم کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماروی میمن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی پیسے نہیں مانگے۔ مریم نواز نے صاف کہہ دیا ہے کہ جو بھی معاملہ ہے اس تنازعہ کو حل کریں۔