جاپان میں زلزلہ اور سونامی آنے سے کم از کم 16 افراد زخمی

بدھ 19 جون 2019 12:24

جاپان میں زلزلہ اور سونامی آنے سے کم از کم 16 افراد زخمی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) جاپان میں زلزلہ اور سونامی آنے سے کم از کم 16 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی کے محکمہ ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی جس کے آنے کے ساتھ سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی تاہم زلزلے سے کسی بڑے نقصان اور ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سونامی سے شمالی سمندر میں محض10 سنٹی میٹرز اونچی لہریں اٹھیں جبکہ جاپانی محکمہ موسمیات نے تین فٹ بلند لہروں کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

سونامی کی وارننگ ڈھائی گھنٹے بعد واپس لے لی گئی۔زلزلے کا مرکز ٹوکیو سے 300کلو میٹر دور تھا تاہم زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کیئے گئے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے متعلقہ واقعات میںکم ازکم16افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک ایلیمنٹری سکول کی چھت منہدم ہو گئی اور بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔زلزلے کی آمد کے ساتھ ہی بلٹ ٹرین کی سروس جزوی طور معطل کر دی گئی تھی۔