ڈاکٹرشجاع احمدکوپشاوریونیورسٹی باڑہ گلی سمرکیمپس کاانچارج تعینات

بدھ 19 جون 2019 12:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء)جامعہ پشاورکی مجازاتھارٹی نے شعبہ فلاسفی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرشجاع احمدکوپشاوریونیورسٹی باڑہ گلی سمرکیمپس کاانچارج تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے چارج لیکرکام شروع کردیاہے ۔واضح رہے کہ جامعہ کے تمام تدریسی شعبہ جات اورریسرچ سنٹرموسم گرمامیں باڑہ گلی سمرکیمپس میں تواترسے قومی اوربین الاقوامی کانفرنسز سیمیناروں ورکشاپوں اورنمائشوں کااہتمام کرتے ہیں۔