آصف علی زرداری سمیت دیگر اسیر اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 19 جون 2019 12:56

آصف علی زرداری سمیت دیگر اسیر اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر اسیر اراکین کے پروڈکشن آرڈرز تاحال جاری نہیں ہو سکے‘ ان کے حلقے کے عوام حق نمائندگی سے محروم ہیں‘ یہ ایوان اور جمہوریت کی توہین ہے‘ ان ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ سیشن بہت اہم ہوتے ہیں اس میں معاشی فیصلے ہوتے ہیں، لوگ پریشان ہیں، ایوان کی کارروائی جاری ہے مگر اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز تاحال جاری نہیں ہوئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری پہلے بھی گیارہ سال تک جیل کاٹ چکے ہیں، پہلے بھی ہر کیس میں بری ہوئے، اب بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نواب شاہ‘ لاہور اور جنوبی وزیرستان کے عوام ایوان میں حق نمائندگی سے محروم ہیں۔ یہ ایوان اور جمہوریت کی توہین ہے۔ آصف علی زرداری اور دیگر اسیران ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں۔