Live Updates

میری عمران خان سے اکیلے میں ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھے بشریٰ بی بی سے متعلق وہ کہا جو پہلے کسی سے نہیں کہا

سینئیر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے عمران خان سے اکیلے میں ہوئی ملاقات کی پوری کہانی سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 جون 2019 12:37

میری عمران خان سے اکیلے میں ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھے بشریٰ بی بی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے میں نے گذشتہ ہفتے منگل کے روز دوپہر ساڑھے 12 بجے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں میں نے وزیراعظم عمران خان سے براہ راست ہی سوال پوچھ لیا کہ لاہور میں یہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنوایا ہے اور اب وہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ بشریٰ بی بی کی حمایت سے کر رہے ہیں جس پر عمران خان نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ باہر لوگ جو مرضی خبریں پھیلاتے رہیں۔

بشریٰ بی بی نے بہت سے پاکستانیوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے اداکارہ نور کو دین کے راستے پر ڈال دیا ہے وہ پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں اور خود کو پر برائی سے بچاتی ہیں۔ ایسے ہی انہوں نے کئی افراد کی زندگیاں بدل دیں۔ انہیں ایک روحانی مقام حاصل ہے ۔ میری اہلیہ بشریٰ بی بی نے مجھ جیسے گنہگار شخص کو مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں چلنے کا اور پاکستان میں شریعت حق پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

عمران خان نے کہا کہ بشریٰ نے مجھے یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ اس کا کریڈٹ بشریٰ کو ہی جاتا ہے۔ وہ ان معاملات میں نہیں پڑتیں اور نہ ہی کسی افسر کو لگانے یا ہٹانے میں اُن کا کوئی عمل دخل ہے۔ اگر کوئی اُن کے نام پر یا اُن کےکسی دوست کے نام پر ایسا ہو رہا ہے ، لوٹ مار کر رہا ہے تو اس کو انجام تک پہنچنا ہو گا۔ نہ میں نیب یا ایف آئی اے کے کام میں مداخلت کرتا ہوں اور نہ آگے کروں گا۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا ایک مقام ہے جس پر کیچڑ اُچھالنا انتہائی غلط بات ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات