Live Updates

فردوس باجی صبح ، دوپہر شام مریم نواز ، مریم نواز ، مریم نواز یہ خوف نہیں تو اور کیا ہے ،رانا ثناء اللہ

مریم نواز جمہور کی آواز ہے جس سے ہر آمرانہ سوچ والے نالائقِ اعظم کو ڈر لگتا ہے ،فردوس امجد باجی مریم نواز پہ تنقید کر کے آپ ‘‘علیمہ باجی چور ہے’’ کا نعرہ نہیں دبا سکتی، بیان

بدھ 19 جون 2019 13:15

فردوس باجی صبح ، دوپہر شام مریم نواز ، مریم نواز ، مریم نواز یہ خوف نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فردوس باجی صبح ، دوپہر شام مریم نواز ، مریم نواز ، مریم نواز یہ خوف نہیں تو اور کیا ہے ،مریم نواز جمہور کی آواز ہے جس سے ہر آمرانہ سوچ والے نالائقِ اعظم کو ڈر لگتا ہے ،فردوس امجد باجی مریم نواز پہ تنقید کر کے آپ ‘‘علیمہ باجی چور ہے’’ کا نعرہ نہیں دبا سکتی ۔

بدھ کو لیگی رہنما رانا ثناااللہ نے معاون خصوصی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فردوس امجد باجی مریم نواز نے ٹھیک کہا ہے کہ عوام دشمن آئی ایم کا بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس امجد باجی مریم نواز کو اللہ اور پاکستان کی عوام نے جو عزت دی ہے اٴْس کا خوف آپ پہ طاری ہو چٴْکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فردوس باجی صبح ، دوپہر شام مریم نواز ، مریم نواز ، مریم نواز یہ خوف نہیں تو اور کیا ہے ۔

انہوںنے کہاک ہفردوس امجد باجی مریم نواز نے اصل میں ووٹ چور، سلیکٹیڈ نالائقِ اعظم کے دماغ میں افراتفری ڈالی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز جمہور کی آواز ہے جس سے ہر آمرانہ سوچ والے نالائقِ اعظم کو ڈر لگتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ فردوس امجد باجی پاکستان کی عوام جس وقت چاہئے گی مریم نواز پارلیمنٹ میں آئے گی ، ووٹ چوری کر کے چور دروازے سے نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ فردوس امجد باجی مریم نواز پہ تنقید کر کے آپ ‘‘علیمہ باجی چور ہے’’ کا نعرہ نہیں دبا سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس امجد باجی مریم نواز پر تنقید کر کے عمران نیازی کی ووٹ چوری کا داغ نہیں مٹ سکتا ۔ انہوںے کہاکہ فردوس امجد باجی آپ کے ایک وائس میسج میں آپ نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے اپوزیشن کی تقریر کو رکوایا، اٴْس کا جواب دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات