Live Updates

پیپلز پارٹی کاآصف علی زر داری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

پیپلز پارٹی کا پروڈکشن آرڈر فوری جاری کئے جائیں ،سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا غیر آئینی اقدام ہے، نیر بخاری

بدھ 19 جون 2019 13:39

پیپلز پارٹی کاآصف علی زر داری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر تشویش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زر داری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پروڈکشن آرڈر فوری جاری کئے جائیں ،سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی رولز کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ذاتی دشمنی کا رویہ اپنا لیا ہے، پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کی صورت میں آئینی حدود میں رہ کر بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان رکن پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہیں، عمران خان اپنے آپ کو کسی دنگل اکھاڑا یا کرکٹ میچ کا حصہ سمجھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اتنی بار موقف تبدیل کیا کہ لفظ موقف اپنی اہمیت کھو بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ہوش و حواس میں سوچیں خود ادھار لی گئی اییٹیوں کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ذاتی مفاد کے اسیر حکمران عوامی غیض و غضب کے پتھروں کے لئے تیار رہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو آئین کی بالا دستی کا مطالبہ کرتے ہیں تو جواب میں دھمکیاں ملتی ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو مہنگائی کے سونامی کی مزمت کرتے ہیں تو زاتی حملے کئے جاتے ہیں،بلاول بھٹو کسان کاشتکار مزدور محنت کش دہاڑی دار کی بدحالی اور بے بسی کی بات کرتے ہیں تو مائیک بند کر دئے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاگل پن میں مبتلا حکمران ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان کے درپے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات