ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی زیر صدارت ڈینگی بخار سے بچائو مہم کے متعلق اجلاس

بدھ 19 جون 2019 13:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی زیر صدارت ڈینگی بخار سے بچائو مہم کے متعلق اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ اور ہیلتھ سپروائزروں (میل اور فی میل) ٹیموں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جانفشانی سے اپنا کام جاری رکھیں تاکہ ایبٹ آباد سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جاسکے، احتیاط علاج سے بہتر ہے، ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جس کی افزائش پانی میں ہوتی ہے، ڈینگی کے علاج کیلئے بینظیر ہسپتال، ایوب ٹیچنگ ہسپتال، حویلیاں، لورہ اور شیروان ہسپتال میں وارڈز بنائے جا چکے ہیں تاکہ ممکنہ طور پر ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ نے اہلیان ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی کی افزائش کو روکنے اور کم کرنے کیلئے کھلی فضا میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر محکمہ پولیس کو سخت کارروائی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :