ایف الیون مرکز میں مساج سینٹر سے جسم فروشی میں ملوث 3 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

بدھ 19 جون 2019 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) اسلام آباد کے ایف الیون مرکز میں مساج سینٹر سے جسم فروشی میں ملوث 3 خواتین سمیت 8 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ مساج سینٹر چینی خاتون وانگ یانگ انگلی کار سے چلا رہی تھی۔ کارروائی آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر کی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ شالیمار پولیس کے مطابق ایس پی صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او شالیمار اور ٹیم نے ایف الیون مرکز میں مساج سنٹر پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث3 خواتین سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران14 کین بیئر اور 12 بوتلیں شراب برآمد کر لی گیئں۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کوسراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ممکن ہے۔