دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

بدھ جون 13:46

دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں بدھ کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر) پانی کی آمد 101000 کیوسک اور اخرج 107700 کیوسک، کابل میں (نوشہرہ کے مقام پر) پانی کی آمد60900 کیوسک اور اخراج 60900 کیوسک، جہلم میں (منگلاکے مقام پر) پانی کی آمد58200 کیوسک اور اخراج 105000 کیوسک، چناب میں (مرالہ کے مقام پر) پانی کی آمد45500 کیوسک اور اخراج 15300کیوسک رہا۔

بیراج :جناح بیراج میں پانی کی آمد154700 کیوسک اور اخراج 147700 کیوسک،چشمہ میں پانی کی آمد151300 کیوسک اوراخراج 160000 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد166500 کیوسک اور اخراج148700 کیوسک، پنجند میں پانی کی آمد15300 کیوسک اور اخراج 1200 کیوسک،گدو میں پانی کی آمد 116900 کیوسک اور اخراج 90300 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد67000 کیوسک اور اخراج28300 کیوسک ،کوٹری میں پانی کی آمد16200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا ۔

(جاری ہے)

ریزروائرز :تربیلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1392.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.004 ملین ایکڑ فٹ، منگلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1154.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.981 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.053 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔