ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

بدھ 19 جون 2019 13:49

ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وال سٹریٹ بزنس میں چڑھائو اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں چینی صدر کے ساتھ معاملات طے ہونے کی امید کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 361.16 پوائنٹ (1.72 فیصد) بڑھ کر 21333.87 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 26.60 پوائنٹ (1.74 فیصد) اضافے کے ساتھ 1555.27 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 651.56 پوائنٹ (2.37 فیصد ) اضافے کے ساتھ 28150.33 پوائنٹ پر رہا۔

متعلقہ عنوان :