شائقین کرکٹ سپورٹ کریں، ٹیم ورلڈ کپ میں کم بیک کرے گی، شاہد آفرید ی کا ٹویٹ

بدھ 19 جون 2019 14:12

شائقین کرکٹ سپورٹ کریں، ٹیم ورلڈ کپ میں کم بیک کرے گی، شاہد آفرید ی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جہاں شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی حمایت میں ٹویٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں شائقین سے اپیل کی ہے کہ قومی ٹیم کو شکست کے باوجود سپورٹ کریں کیونکہ جب ٹیم فاتح ہوتی ہے تو سب اس کا ساتھ دیتے ہیں لیکن ہار میں بھی ساتھ دیا جائے تو ٹیم جیت سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز ہمارے سٹارز ہیں ان کی بھرپور سپورٹ کی جانی چاہئے، ان کی ہر ممکن سپورٹ کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ میں شائقین کو یقین دلاتا ہوں کہ ٹیم ورلڈ کپ میں کم بیک کرے گی لیکن اس کیلئے ٹیم کو سپورٹ کیا جانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :