بینکوں نے 50 لاکھ روپے رکھنے والے اکاﺅنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کردیں
حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پابند ہے ‘ایمنسٹی اسکیم کی مدت کو 30 جون سے آگے نہیں بڑھایا جائے گا . چیئرمین ایف بی آر
میاں محمد ندیم بدھ 19 جون 2019 13:52
(جاری ہے)
انہوں نے اراکین اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ایمنسٹی اسکیم میں مدت بڑھانا ممکن نہیں ہے‘ساتھ ساتھ انہوں نے کمیٹی کو ایمنسٹی اسکیم کی مدد سے موصول ہونے والی رقم کی تفصیلات بتانے سے بھی منع کردیا تاہم یہ بتایا کہ زیادہ تر افراد نے گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے اثاثے ظاہر کیے. اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے بیل آﺅٹ پیکیج پر 3 جولائی سے غور کرے گا تاہم اس حوالے سے ایف بی آر یہ واضح کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ایمنسٹی اسکیم جاری نہ ہو‘انہوں نے بھی کمیٹی کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت موصول ہونے والی رقوم کے اہداف کے بارے میں نہیں بتایا اور کہا اس حوالے سے اہداف مقرر نہیں کیے گئے تھے. سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ یہ اسکیم بےنامی قانون 2017 سے منطقی انداز میں منتقلی کے طور پر متعارف کروایا گیا جو فروری 2019 میں فعال ہوئی اور نے نامی جائیداد، بینک اکاﺅنٹس کی ضبطگی ہوئی. ادھر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق مزاحت پر ایف بی آر کے ہاتھ پاﺅں بندھے ہوئے تھے اور ادارہ کسی مالیاتی سیکٹر میں کسی طرح کی غیری یقینی کی صورتحال نہیں چاہتا تھا، تاہم اب ادارہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مدد سے معاملہ حل کرلیا ہے. انہوں نے بتایا کہ اب تمام بینک ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق تفصیلات فراہم کر رہے ہیں جس میں کمپنیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں، تاہم بغیر کسی افرا تفری کے کامیاب ہوگئے. شبر زیدی نے کمیٹی کو ایف بی آر کی مزید پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ای سہولت سینٹرز کا افتتاح کیا ہے جبکہ ایف بی آر تمام ٹیکس دہندہ گان کی تفصیلات بھی شائع کرے گا تاکہ یہ افراد اپنی معلومات وہاں بھی دیکھ سکیں گے‘انہوں نے مزید بتایا کہ ایف بی آر ان افراد کی تفصیلات بھی جمع کر رہا ہے جن کے پاس کم سے کم ایک کینال کی اراضی موجود ہے. ایک ایف بی آر حکام نے اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین کو آگاہ کیا کہ ملک کے 4 بڑے بینکوں نے 50 لاکھ روپے یا اس سے زائد رکھنے والے اکاﺅنٹس کی تفصیلاات فراہم کر دی ہیں جبکہ مزید بینک آئندہ ایک روز میں یہ معلومات فراہم کر دیں گے.
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.