اداکاری کو بطور کیریئر اپنانے کا کبھی بھی نہیں سوچا تھا، یمنیٰ زیدی

بدھ 19 جون 2019 14:19

اداکاری کو بطور کیریئر اپنانے کا کبھی بھی نہیں سوچا تھا، یمنیٰ زیدی
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء)پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ اداکاری کو بطور کیریئر اپنانے کا کبھی بھی نہیں سوچا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی زیدی نے ثمینہ پیرزادہ کے یوٹیوب چینل پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ پہلے میں پورا سکرپٹ پڑھتی تھی لیکن اب تھوڑے تجربے کے بعد میں مرکزی کہانی سنتی ہوں اگر وہ مجھے اچھی لگے تو میں سکرپٹ کے ریڈنگ سیشن کے بعد پراجیکٹ سائن کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کو بطور کیریئر اپنانے کا کبھی بھی نہیں سوچا تھا اور نہ ہی ان کی فیملی میں کوئی بھی اس فیلڈ سے تعلق رکھتا ہے لیکن جب اداکاری کو بطور کیریئر اپنانے کا سوچا تو گھر والوں نے بہت ساتھ دیا ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈائری لکھنے کا شوق ہے اور کبھی کبھی شاعری بھی کرتی ہوں،8 ویں کلاس میں پہلی بار نظم لکھی تھی۔