کیس سے متعلق رپورٹ جمع کروائی گئی جس کا جائزہ لیا جائے گا، اصغر خان عملدر آمد کیس کا تحریری حکم نامہ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل وزارت دفاع کے افسران کیخلاف ہونے والی تحقیقات سے متعلق بتائیں، حکم نامہ

بدھ 19 جون 2019 14:56

کیس سے متعلق رپورٹ جمع کروائی گئی جس کا جائزہ لیا جائے گا، اصغر خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان عملدرآمد کیس کی 12 جون کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کیس سے متعلق رپورٹ جمع کروائی گئی جس کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکمنامہ میں کہاگیاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل وزارت دفاع کے افسران کیخلاف ہونے والی تحقیقات سے متعلق بتائیں۔حکمنامہ کے مطابق دیگر قانونی سوالات کا جواب بھی آئندہ سماعت پر دیا جائے۔