فٹنس کے میدان میں احمد شہزاد نے کوہلی کو مات دیدی

اوپنر کی ٹویٹر پر لگائی گئی تصویر وائرل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 جون 2019 14:32

فٹنس کے میدان میں احمد شہزاد نے کوہلی کو مات دیدی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار۔ 19جون2019ء) پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ناقص کارکردگی کے باعث دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سے قومی ٹیم مسلسل تنقید کی زد میں ہے جبکہ یہاں تک کہ وینا ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان لفظی ’ جنگ ‘ تک چھڑ گئی تاہم یہاں قابل ذکر شخصیت وینا ملک یا ثانیہ مرزا نہیں بلکہ پاکستانی اوپنر احمد شہزاد ہیں جوکہ کافی عرصہ سے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں تاہم بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا فٹنس کا معمول اور مسکولر باڈی کی تصو یر وائر ل ہوئی تو احمد شہزاد بھی میدان میں آئے اور انہوں نے شرٹ اتار کر ڈمبلز کے ساتھ زور آزمائی کرتے ہوئے اپنی بھی باڈی دنیا کو دکھا دی تاہم انہیں مطلوبہ نتائج تو حاصل نہیں ہوئے البتہ الٹا لینے کے دینے پڑ گئے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کا ایک انٹرویو بھی گردش کر رہاہے جس میں وہ میزبان سے فٹنس سے متعلق گفتگو کررہے ہیں جس میں ان کا کہناتھا کہ ” اگر آپ کو تین فارمیٹس کھیلنے ہیں اور آپ فٹ نہیں ہیں تو کھیل ہی نہیں سکتے، ٹریننگ نہیں ہے تو چانس ہی نہیں ہے، آپ کی ریکوری ہو ہی نہیں سکتی، اگر آپ ٹریننگ نہیں کریں گے تو پیچھے رہ جائیں گے۔پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد نے جم میں بلند و بانگ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر ڈمبلز اٹھائے اور کسرت کرتے ہوئے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کے ساتھ پیغام درج کیا کہ ”اپنی منزل کی جانب بڑھائے جانے والے ہر قدم پر زندگی آپ سے قربانی مانگتی ہے ، یہ آپ ہیں جس نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ اپنی آنکھیں بند کرنے جارہے ہیں یا پھر اسے ایک اور چینلج کے طور پر لیتے ہیں“۔