پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر کی جانب سے سفیر پاکستان غلام دستگیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 19 جون 2019 14:39

پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر کی جانب سے سفیر پاکستان ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق،کویت) کویت میں پاکستان کے سفیر پاکستان غلام دستگیر کے اعزاز میں پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر کی جانب سے الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی تنظیموں کے صدور، سیاسی و سماجی حلقوں کی متعدد شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد کے علاوہ سفارتخانہ کے عملہ نے شرکت کی۔



تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت رسولؐ سے ہوا جسکی سعادت حافظ عامر شبیر اور قمر نظامی نے حاصل کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض افضل شافی نے انجام دیے۔ تقریب میں ڈپٹی چیف آف مشن اشعر شہزاد، کمیونٹی کی معروف شخصیات محمد جمیل، ارشد نعیم ، ماجد چوہدری، راجہ بلال اور رانا اعجاز سہیل نے سفیر پاکستان کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)



مقررین نے سفیر پاکستان کے کویت میں تعیناتی کے دوران انکی شخصیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر نے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان غلام دستگیر کی کویت میں کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سفیر پاکستان نے کویت اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مثبت انداز سے بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور سفیر پاکستان نے ہر فورم میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔

سفیر پاکستان نے پاکستان کی مصنوعات کو کویت میں متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے ویزہ کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ اس معاملے میں جلد مثبت پیش رفت ہو گی۔ تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان کو پاکستان بزنس سنٹرکی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :