آزادکشمیر کا 121 ارب 56 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا
اخراجات 97 ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 24 ارب 56 کروڑ روپے مختص کیے گئے
میاں محمد ندیم بدھ 19 جون 2019 14:46
(جاری ہے)
بجٹ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 11 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.5 فیصد زیادہ ہے جبکہ ورکس اینڈ کمیونیکشن کے لیے 9 ارب 90 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں. بلدیاتی حکومت اور دیہی ترقی (ایل جی اینڈ آرڈی) کے لیے 2 ارب 35 لاکھ روپے مختص کیے گئے‘بجٹ میں محکمہ زراعت ولائیوسٹاک کے لیے 41 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ جنگلات، فشریز اور جنگلی حیات کے لیے 55 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں. بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے ایک ارب 34 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں‘بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے. شہری دفاع کے لیے 9 کروڑ50 لاکھ روپے اور ماحولیات کے لیے 5 کروڑ روپے مقرر کیے گئے ہیں‘محکمہ صحت کے لیے 75 کروڑ روپے، صنعتوں اور معدنی وسائل کے لیے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے 2 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں. بجٹ میں اطلاعات کے لیے ایک کروڑ روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے اور لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے لیے 80 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں. فزیکل پلاننگ و ہاﺅسنگ کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے، بجلی کے منصوبوں کے لیے 2 ارب 70 لاکھ روپے، تحقیق و ترقی کے لیے 26 کروڑ 46 لاکھ روپے، آبادکاری کے لیے 10 کروڑ 44 لاکھ روپے جبکہ سماجی بہبود و ترقی نسواں کے لیے 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں. اسپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے لیے 20 کروڑ روپے، مواصلات و تعمیرات کے لیے 3 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ محکمہ سیاحت کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں’ترقیاتی اتھارٹی کے لیے 20 کروڑ 24 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں. علاوہ ازیں ڈاکٹر نجیب نقی نے بتایا کہ وفاقی وزارت کشمیر آئندہ مالی سال کے دوران آزاد کشمیر کے جاری منصوبوں پر تقریباً 2 ارب 74 لاکھ روپے خرچ کرے گی’دیگر وفاقی وزارتیں اور ڈویژن آزاد کشمیر میں اپنے منصوبوں پر تقریباً 44 ارب روپے خرچ کریں گے. وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرات نو سے متعلق جاری منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے.آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2019-20 میں ریاستی وسائل سے 97 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے‘صوبائی وزیر نے بتایا کہ معذور سرکاری ملازمین کے الاو¿نس میں ایک ہزار سے 2 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیا جائےگا. علاوہ ازیں بجٹ میں وزرا اور سیکریٹریز کے پرائیوٹ سیکریٹریز کی تنخواہوں میں تقریباً 25 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا‘ڈاکٹر نجیب نقی نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے عبوری ریلیف الاﺅنس میں بھی 5 سے 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے.
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.