Live Updates

عمران خان کو معلوم تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت سے میچ ہار جائے گی

ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے جانے سے قبل وزیراعظم آفس میں عمران خان اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کیا بات ہوئی تھی؟ سینئیر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 جون 2019 14:53

عمران خان کو معلوم تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت سے میچ ہار جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2019ء) : معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ کابینہ کا اجلاس پیر کو ہوا تھا جس میں پاک بھارت میچ کے اوپر بھی بات کی گئی۔جب وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کی ہار سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا جواب یہی تھا کہ میں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کرے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم خوف میں مبتلا تھی۔

بھارت کی ٹیم کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باڈی لینگوئج اور چہروں پر ایک خوف نظر آ رہا تھا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لگا کہ اگر ہم پہلے بیٹنگ کر بھی لیں گی تو بھارت کی پاور فل بیٹنگ لائن ہے وہ باآسانی حدف پورا کر لے گی۔عمران خان نے مزید وہی باتیں کی جو انہوں نے ٹویٹ میں کی کہ کرکٹ کھیلنے کے لیے میدان میں بہادری سے فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانی ٹیم کی شکست پر اتنے مایوس نہیں تھے۔عمران خان کو اپنی ٹیم سے زیادہ توقعات نہیں تھیں کیونکہ جب عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا تو شاہد تب عمران خان کو اندازہ ہو چکا تھا۔تاہم عمران خان سمجھتے تھے کہ اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا تو نتائج کچھ اور ہوتے۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان سے ورلڈ کپ کیلئے منتخب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی ، وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو قیمتی مشورے دیئے تھے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کا مقصد ٹیم کا مورال بلند کرناتھا ۔جب کہ پاک بھارت میچ سے قبل بھی وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کوبھارت کیخلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کی تھی۔

بھارتی ٹیم نے پلوامہ حملے کے بعد سے کھیل میں سیاست کو ملوث کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ پہلے بھارتی ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہنچ کر میچ کھیلا گیا۔ جبکہ بھارتی وکٹ کیپر ایم ایس دھونی نے بھارتی فوج کے لوگو والا گلوو پہنچ کر میچز کھیلا۔ اس تمام صورتحال میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی بھارتی ٹیم کیخلاف میچ کے دوران جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

تاہم اس بات کی اطلاع ملنے پر وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خصوصی پیغام بھیجا ۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کوبھارت کیخلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کی ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو صرف کھیلپر توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے۔ جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سیاسی حربوں پر توجہ نہ دینے کی ہدایت بھی کی۔تاہم وزیراعظم عمران خان کی تمام تر ہدایات کے باوجود قومی ٹیم بھارت کا جم کر مقابلہ نہ کر سکتی اور یوں بھارت نے میچ میں فتح حاصل کر لی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات