کاشتکار دھان کی بہتر پیداوارکیلئے منظور شدہ باسمتی اقسام کی پنیری کی منتقلی یکم تا20جولائی تک مکمل کریں،محکمہ زراعت

بدھ 19 جون 2019 15:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) کاشتکار دھان کی زیادہ پیداوار کے لئے منظور شدہ باسمتی اقسام کی پنیری کی منتقلی یکم تا20جولائی تک کریںجبکہ شاہین باسمتی اور کسان باسمتی کے لیے پنیری کی منتقلی کا وقت 15 تا 31جو لائی اور موٹی اقسام کی پنیری کی منتقلی کا مناسب وقت 20جون تا 7جولائی ہے ۔پنیری کی کاشت کے ساتھ ہی کھیت کی تیاری کا کام شروع ہو جاتا ہے ۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں پانی جمع نہیں ہوتا وہاں زمین کی تیاری خشک طریقہ سے کی جاتی ہے جبکہ دوسری جگہوں پر کدو کا طریقہ اپنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد جڑی بوٹیوں کو تلف کرنا اورفصل کے لئے پانی کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔ کھیت کی تیاری کے سلسلہ میں اگر ایک دفعہ خشک ہل چلایا جائے تو زمین جلد اور اچھی تیار ہو جاتی ہے۔

چاول کی اچھی پیداوار کیلئے کھیت میں پنیری منتقل کرنے سے پہلے 10سے 15 دن تک پانی جمع رکھیں اور پھر کدوکریںلیکن پانی کی کمی کی صورتحال کے تناظرمیںکدو کرنے کے لئے کھیت میں 7 دن تک پانی جمع کیا جائے لیکن پانی کی شدید کمی کی صورت میں کم ازکم تین دن تک پانی جمع رکھیںاور ہل وسہاگہ دیں۔کھیت کواچھی طرح ہموار کریں اور کھیت تیار کر کے جلد از جلد پنیری منتقل کریں۔

متعلقہ عنوان :