Live Updates

مریم نواز چاہتی ہیں پارلیمنٹ افراتفری کا شکار ہو، انہیں پارلیمنٹ آنا نصیب بھی نہیں ہو گا، فردوس عاشق اعوان

بجٹ پاس نہ ہونے دینے کی بات کو وزیر اعظم عمران خان کی خواہش سے نتھی کرنا بے بنیاد ہے،معاون خصوصی کسی مہذب معاشرے میں ایسا ہوا ہے کہ جس پر خود الزامات ہوں وہ دوسروں کی انکوائریاں کرائی ،انٹرویو

بدھ 19 جون 2019 15:10

مریم نواز چاہتی ہیں پارلیمنٹ افراتفری کا شکار ہو، انہیں پارلیمنٹ آنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی معان خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ پارلیمنٹ افراتفری کا شکار ہو، انہیں پارلیمنٹ آنا نصیب بھی نہیں ہو گا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ مریم نواز کہہ چکی ہیں کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے دینے کی بات کو وزیر اعظم عمران خان کی خواہش سے نتھی کرنا بے بنیاد ہے، وزیراعظم کبھی نہیں چاہیں گے کہ پارلیمنٹ میں تصادم ہو اور کسی کو بولنے نہ دیاجائے۔

(جاری ہے)

فردوس عاش اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش نہیں ہے کہ پارلیمنٹ بے توقیر ہو، کسی معاشرے میں نہیں ہوتا کہ لوٹ مار کے ملزم وکٹری کا نشان بنا کر پارلیمنٹ میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پی اے سی بنایا، معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا کہ کرمنلز پارلیمنٹ میں للکار کر کہیں کہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی معان خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن نے ہٹ دھرمی کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹیاں نہیں بننے دیں۔فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسا ہوا ہے کہ جس پر خود الزامات ہوں وہ دوسروں کی انکوائریاں کرائی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات