فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2020ء کے شیڈول کا اعلان کردیا،

درخواست گذار 31اکتوبر تک اپنی درخواستیں آن لائن بھجواسکتے ہیں، 12فروری 2020کو امتحان ہوگا

بدھ 19 جون 2019 15:53

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2020ء کے شیڈول کا اعلان کردیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی ) نے مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس 2020) کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، درخواست گذار 31اکتوبر تک اپنی درخواستیں آن لائن بھجوا سکتے ہیں،12فروری 2020ء کو سی ایس ایس 2020ء امتحان کا انعقاد ہوگا۔ ایف پی ایس سی کے سیکرٹری کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن وفاقی حکومت کے ماتحت مختلف گروپس/سروسز میں بنیادی پے سکیل 17کی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے سی ایس ایس کے امتحان 2020ء کا انعقاد کر رہی ہے، درخواستیں وصولی کے لئے قومی ذرائع ابلاغ میں 29ستمبر کو اشتہار جاری ہوگا، یکم اکتوبر تا 31اکتوبر تک آن لائن درخواستیں وصول کیں جائیں گی ،11نومبر 2019ء تک آن لائن درخواستوں کی ہارڈ کاپی بمعہ دیگر مطلوبہ دستاویزات کی وصولی ہوگی۔

(جاری ہے)

31 دسمبر کو امیدواروں کی اہلیت جانچنے کا عمل مکمل کیا جائے جبکہ سی ایس ایس2020ء امتحان 12فروری 2020ء کو منعقد ہوگا، ایسے خواہش مند مردو خواتین امیدواران جن کی عمر31دسمبر 2019کو 21 تا 30سال ہے اور بیچلرز کی ڈگری میں کم از کم سکینڈ ڈویژن کے حامل ہیں درخواست دینے کے اہل ہونگے۔ سی ایس ایس امتحان کے قواعد، رول نمبر چھ می دی گئی کیٹگریز کے مطابق عمر کی بالائی حد میں دو سال رعایت متعلقہ قوانین میں متعین کردہ شرائط کی تکمیل پر دی جاسکتی ہے۔