احتجاج کرنے پر اردو یورنیورسٹی کراچی کے 150 ملازمین فارغ

بدھ 19 جون 2019 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے ڈیڑھ سو ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ غیر تدریسی عملہ 2 ہفتے سے احتجاج کر رہا تھا، احتجاج کے باعث دفتری امور میں مسائل کا سامنا تھا۔ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق فارغ کیے جانے والوں میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین شامل ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کا غیر تدریسی عملہ میڈیکل، چھٹی الاونس سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کر رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :