ڈسٹرکٹ زرعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 19 جون 2019 17:10

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید کل 20جون بروز جمعرات دن 12 بجے اپنے کمیٹی روم میں ہونے والے ڈسٹرکٹ زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ زراعت کے شعبہ سے وابسطہ افراد ، تنظیموں کے ممبر ،واٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، سٹرس ، زراعت توسیع، آبپاشی،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اورنمائندے شرکت کریں گے، اجلاس میں کسانوں کو درپیش مسائل ، مارکیٹوں میں کھادوں، بیج او رزرعی ادویات کی طلب اوررسد کاجائزہ لیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :