تھانہ پولیس پنجگراں کی کارروائی ، گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا

بدھ 19 جون 2019 17:14

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) تھانہ پولیس پنجگراں کی کاروائی ،رات کے اندھیرے میں گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔لاکھوں مالیت کی بیٹریاں برآمد کرتے ہوئے عنصر اور مناظر کے خلاف 14EHAکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع ہے ۔مزید برآمدگیوں سمیت سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنجگراں وجاہت کاظمی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے رات کی تاریکی میں بازاروں اور لوگوں کے گھروں کے باہر کھڑی ہونے والی گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار ہونے والوں میں عنصر ولد گلزار اور مناظر ولد منظور شامل ہیں ۔دونوں کے ساتھ دیگر ساتھی بھی شامل ہیں جن کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی کئی بیٹریاں برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ 14EHAکے تحت وحید احمد کی مدعیت میں پرچہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم نے اپنا کام شروع کردیا ہے جلد مزید برآمدگیوں اور گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :