جوہری معاہدے سے متعلق 60 دنوں کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے،ایران

بدھ 19 جون 2019 17:21

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ایران جوہری معاہدے سے متعلق 60 دنوں کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کرے گا، تسنیم نیوز ایجنسی ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے ایک ترجمان بہروز کمالوندی کے مطابق ان کا ملک جوہری معاہدے سے متعلق ساٹھ دنوں کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ایران نے دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ عالمی جوہری معاہدے کے تحت طے پانے والی چند شرائط پر عملدرآمد کا سلسلہ ختم کر دے گا۔ ایران نے یہ اعلان امریکا کی طرف سے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکلنے اور نئی پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں دیا ہے۔ ایران کے مطابق اگر عالمی طاقتیں اس معاہدے کو بچانا چاہتی ہیں تو انہیں ایرانی معیشت کو امریکی پابندیوں سے بچانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :