Live Updates

گرفتاری کا امکان، اسحاق ڈار نے پھر سے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی کوششیں شروع کردیں

سابق وزیر خزانہ کی جانب سے برطانوی ہوم آفس کا دورہ، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار سیاسی پناہ کی درخواست کا انٹرویو دینے کیلئے برطانوی ہوم آفس گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 19 جون 2019 17:55

گرفتاری کا امکان، اسحاق ڈار نے پھر سے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حصول ..
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19جون2019ء) گرفتاری کا امکان، اسحاق ڈار نے پھر سے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی کوششیں شروع کردیں، سابق وزیر خزانہ کی جانب سے برطانوی ہوم آفس کا دورہ، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار سیاسی پناہ کی درخواست کا انٹرویو دینے کیلئے برطانوی ہوم آفس گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے چال چل دی ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے برطانوی ہوم آفس کا دورہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی برطانوی ہوم آفس جا کر سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ اب بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ممکنہ طور پر سیاسی پناہ کی درخواست کا انٹرویو دینے کیلئے برطانوی ہوم آفس گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اگر اسحاق ڈار نے برطانوی ہوم آفس میں دوبارہ سے سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی ہے، تو ایسے میں حال ہی میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیاسی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہونے والے معاہدے کے تحت ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکے گی۔

سیاسی پناہ کی درخواست پر برطانوی ہوم آفس کے حتمی فیصلے تک سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے نہیں کیا جا سکے گا۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر خاص شہزاد اکبر نے 2 روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ برطانوی حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے دستاویزات پر دستخط کر دیے ہیں۔ اسحاق ڈار کی گرفتاری اور حوالگی سے متعلق پاکستان اور برطانوی حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات