شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ

سی سی فوٹیجز منظر عام پر آجانے کے باوجود بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کو پکڑنے میں ناکام

بدھ 19 جون 2019 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے باہر باآسانی وارداتیں کرنے میں مصروف ہیں۔تفصیلات کیمطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں لوٹیرے آزارانہ وارداتیں کرتے ہیں اور باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔ ہزاروں سی سی فوٹیجز منظر عام پر آجانے کے باوجود بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کو پکڑنے میں ناکام ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گلشن اقبال آلہ دین پارک کے قریب اسٹریٹ کرائم کی واردات پیش آئی ۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار سوار افراد سے نقدی اور موبائل فون چھینا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ملزمان نے شہری کو گھر کے باہر گاڑی پارک کرتے ہوئے ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیابے خوف اسٹریٹ کریمنلز کے چہرے فوٹیج میں عیاں ہیں لیکن ملزمان قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔