قانون ساز اسمبلی آزاد کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن خانزادہ امجد محمود کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی ترقی

بدھ 19 جون 2019 18:43

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کے سینئر ترین ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن خانزادہ امجد محمود کو آزاد کشمیر اسمبلی میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی ترقیاب کر دیا گیا ، یہ آسامی عبدالغفار خان صابر ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی کی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

بُدھ کو اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ جات سمیت مختلف محکموں کے جریدہ و غیر جریدہ سٹاف نے اُن کو ترقی پر مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :