Live Updates

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا کوئی بیان نہیں دیا ، فردوس عاشق اعوان

زیراعظم کا آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،اپوزیشن عمران خان کو اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی،گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے،غنڈہ گردی سے نہیں، آئینی اور پارلیمانی طریقے سے اپوزیشن ترامیم لائے، ضمنی ویج بورڈ ایوارڈ مکمل مشاورت سے تیار کیا گیا،تحریک انصاف کا نئے پاکستان کی تکمیل کا وعدہ پورا ہوگا، معاون خصوصی کی پریس کانفرنس

بدھ 19 جون 2019 18:43

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا کوئی بیان نہیں دیا ، فردوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم سے منسوب ’’پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دینا ‘‘کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،اپوزیشن عمران خان کو اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی،گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے،غنڈہ گردی سے نہیں، آئینی اور پارلیمانی طریقے سے اپوزیشن ترامیم لائے، ضمنی ویج بورڈ ایوارڈ مکمل مشاورت سے تیار کیا گیا،تحریک انصاف کا نئے پاکستان کی تکمیل کا وعدہ پورا ہوگا۔

بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافتی تنظیموں کی دن رات کاوشوں کو سراہتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صحافیوں کی کوششیں رنگ لائی ہیں،حکومت صحافیوں کیلئے 8ویں ضمنی ویج بورڈ کا اعلان کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ضمنی ویج بورڈ ایوارڈ مکمل مشاورت سے تیار کیا گیا،تحریک انصاف کا نئے پاکستان کی تکمیل کا وعدہ پورا ہوگا۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ معاون خصوصی نے سپیشل گریڈ میں 125فیصد اضافے کیساتھ 8500روپے کا اعلان کیا ،معاون خصوصی اطلاعات نے 5سے 8گریڈ ملازمین کیلئے 5ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اشتہارات میں ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا حصہ 15فیصد ہے،اخبارات اور چینل کا اشتہارات میں حصہ 85فیصد ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چیک ایڈوٹائزنگ ایجنسی کے نام بنتا ہے،آئندہ بجٹ میں میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرینگے۔

انہوںنے کہاکہ مستقل ویج بورڈ کے اعلان کیلئے باقاعدہ کمیٹی بنائی جائیگی،صحافیوں کی ملازمت سکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ وزارت سے ملکر پالیسی تیار کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سیاسی تجربہ گاہ بنا رہا،دو سیاسی جماعتوں کی باریاں لگتی رہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ قو می اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف نے وہی روایتی کارنامہ کیا،شہباز شریف کی تقر یر تیسرے دن میں داخل ہوئی تھی۔

انہوںنے کہاکہ قوم کو مبارک ہو شہباز صحتیاب ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی عمران خان کو اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ بعض میڈیا ایسی خبریں چلارہی ہے کے وزیراعظم نے کہا ہے پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دینا،میں ایسی خبروں کی تردید کرتی ہو ں۔ انہوںنے کہاکہ پروڈکشن آڈر کا معاملہ اسپیکر سے پوچھیں۔انہوںنے کہاکہ جو فرنٹ پر آکر فائٹ کرتا ہے اسے ڈرنا نہیں چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ مجھ میں ہر قسم کی حملوں کا مقابلہ کرنے کی سکت ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کرکے عمران خان کو چنا ہے،عمران خان اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہاکہ اپوزیشن کے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے کی تردید کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن عمران خان کو اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی،گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بجٹ نہیں رکے گا،اسے عوامی نمائندے پاس کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ پرامید ہوں کہ اپوزیشن عوام سے اپنا ناطہ نہیں توڑیگی۔ انہوںنے کہاکہ غنڈہ گردی سے نہیں، آئینی اور پارلیمانی طریقے سے اپوزیشن ترامیم لائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات