وانا ،مقامی انتظامیہ نے پی کے 114کے امیدوار عمران مخلص سمیت دیگر سات رہنمائوں و کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

بدھ 19 جون 2019 18:45

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) جنوبی وزیرستان وانا میں مقامی انتظامیہ نے پیپلزپارٹی کے پی کے 114 کے نامزد امیدوار عمران مخلص سمیت دیگر سات رہنمائوں و کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،ان سات افراد کو پکڑنے کیلئے پولیس لیویز کی چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔بلاول ہاوس وانا میں پیپلزپارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر آمان اللہ وزیر اور پی،کے 114 کے نامزد امیدوار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ نا اہل اور نالائق حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان حلقہ پی کے 114 کے امیدوار عمران مخلص کی متوقع اور یقینی کا میابی کو دیکھ کر ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے،جس سے پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم متا ثر ہورہی ہے،الیکشن مہم کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ سے یہ ثابت ہوگیا ہے،کہ حکومت اپنے ہی امیدوار کیلئے راہ ہموار کررہی ہے،پریس کانفرنس سے پی کی114 کیلئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار عمران مخلص نے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں،پیپلزپارٹی کے جیالوں نے جمہوریت اور بھٹوازم کی پرچار کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کے جیالوں اور قیادت نے جمہوریت کی خاطر کوڑے اور پھانسی کے پھندے قبول کئے ہیں،لیکن جمہوری نظام پر سودے بازی نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا،کہ الیکشن پیشں اس بات کا نوٹس لیں،کہ مقامی انتظامیہ نے پی،ٹی آئی کے امیدوار نصیر اللہ کو نیٹ کی سہولت سمیت تمام سہولیات مہیا کی ہے،اور وہ آزادانہ الیکشن مہم کررہا ہے،جبکہ پیپلز پارٹی کے خلاف ایف آئی ،آر درج کئے جارہے ہیں۔

جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں،اور الیکشن کمیشن سے اس ناانصافی کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا،کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اگر احتجاج کرنے پر ہمارے خلاف ایف ائی،آر درج ہوئی ہے،تو اسی دفعہ 144 کے دوران اسسٹنٹ کمشنر وانا نے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خلاف آگاہی مہم کے دوران سینکڑوں قبائلی عمائدین کے ساتھ واک کیا،لیکن ان کے خلاف تو کوئی ایف،آئی،آر درج نہیں نہیں کی گئی،کیا ایک ہی علاقے میں دونظام چل سکتے ہیں۔تاحال پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی،کی114،عمران مخلص صدر جنوبی وزیرستان امان اللہ سمیت دیگر ساتھی روپوش ہیں،اور مقامی انتظامیہ ان کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے ۔