شہباز شریف اوراس کی کرپٹ کابینہ نے آستین کے سانپوں کی طرح پنجاب کی عوام کا خون چوسا ہے‘یاسمین راشد

عوام کے اربوں روپے لوٹنے کی بجائے اچھے ہسپتال بنائے ہوتے تو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی زحمت نہ کرنی پڑتی‘صوبائی وزیر

بدھ 19 جون 2019 19:01

شہباز شریف اوراس کی کرپٹ کابینہ نے آستین کے سانپوں کی طرح پنجاب کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے قومی اسمبلی کے اجلاس میںشہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف سمیت موصوف کی کرپٹ کابینہ نے آستین کے سانپوں کی طرح پنجاب کی عوام کا خون چوسا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ اس وقت مریضوں کو پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہر قسم کا علاج معالجہ اور دوائی کی مفت اور بہترین سہولت میسر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرشریف خاندان کے شہزادے عوام کے اربوں روپے لوٹنے کی بجائے اچھے ہسپتال بنالیتے تو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی زحمت نہ کرنی پڑتی۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ شریف خاندان کے کسی بھی فرد کو علاج معالجہ کی صورت میں ہر سرکاری ہسپتال میں بہترین سہولت دی جائے گی۔شہباز شریف غلط بیانی کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ پنجاب کی عوام پہلے سے ہی شہباز شریف کی غلط بیانیوں اور جھوٹے وعدوں سے آگاہ ہیں۔