Live Updates

شہباز شریف نے بجٹ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

بجٹ مسترد کرتے ہیں، اگربجٹ میں ترمیم نہ کی گئی تو حکومت چلنے نہیں دیں گے: قائدِ حزبِ اختلاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 18:54

شہباز شریف نے بجٹ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جون2019) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکومت سے بجٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگربجٹ میں ترمیم نہ کی گئی توحکومت چلنے نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ مزدورکی کم از کم اجرت 20 ہزارروپے ماہانہ کی جائے اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں50 فیصداضافہ کیا جائے۔

شہباقاز شریف قومی اسمبلی میں ڈھائی گھنٹے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک لاکھ تنخواہ لینے والوں کوٹیکس سے چھوٹ دی تھی اب بھی ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ سے ٹیکس ختم کیاجائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گھی اورخوردنی تیل پرعائدٹیکس فوراََ واپس لیاجائے،ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کاجال پورے ملک میں بچھایاجائے،شہبازشریف نے کہا کہ اگر بجٹ میں ترمیم نہ کی گئی توحکومت چلنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا کہ آج ریونیوجمع نہیں ہورہا،عمران خان صاحب خودفیصلہ کرلیں حکومت آئی ایم ایف کے مشورے سے پرہیزکرے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں کروڑوں لوگوں کے گھروں کاچولہابجھ چکاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے چھوٹے کسان کو بلاسودقرض دیئے تھے لیکن اس حکومت نے کسانوں کی سبسڈی بندکردی ہے۔قائد حزب اختلاف نے بتایا کہ حکومت نے سٹاک ایکس چینج میں 20 ارب جھونک دیئے اور وزیراعظم نے اپنے جہازکیلئے 43کروڑروپے رکھے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لوگوں کونشانہ بناکراحتساب کاعمل ختم کیاجائے،ہم نے دم توڑتے منصوبوں میں جان ڈالی لیکن اب غریب کی سائیکل پنکچرہوگئی ہے،غریب کی سائیکل کو 3500 پنکچرلگ گئے ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ مریض کی ادویات،پی کے ایل آئی بندکردیئے گئے،بی آر ٹی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں جو تاخیرہوئی ہے اس پرنیب ایکشن کیوں نہیں لیتا،حالات زیادہ خراب ہوگئے توحکومت بھاگنے کی کوشش کریگی لیکن ہم حکومت کوبھاگنے نہیں دیں گے،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 31 مئی 2018 کوڈالرکی قیمت 115.78 تھی،آج ڈالر 157 روپے پرپہنچ گیا،کاروباری افرادسرپکڑکربیٹھ گئے ہیں،آج پاکستان تحریکِ انصاف حکومت پرکئی سوارب قرض بڑھ گیا ہے،انہوں نے کہا کہ نیب اورحکومت کاچولی دامن کاساتھ ہے ہم ایک ایک پائی کاحساب لیں گے۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات