ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو کامیابی کیلئے 242رنز کا ہدف

ہاشم آملا اور وین ڈر ڈسن کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 جون 2019 19:35

ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو کامیابی کیلئے 242رنز کا ہدف
برمنگھم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19جون2019ء) ورلڈ کپ 2019ءکے پچیسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 242رنز کا ہدف دیدیاہے ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،گراﺅنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور میچ پچاس اووروں سے گھٹا کا 49 اوورز کا کردیا گیا۔جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان میچ کے دوسرے اوور میں ہوا جب فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے کوئنٹن ڈی کوک کو بولڈ کر دیا۔

کپتان فاف ڈوپلیسی نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنھبالا دینے کی کوشش کی اور دونوں کھلاڑیوں کے مابین 50 رنز شراکت ہوئی جب فاسٹ بولر فرگوسن لوکی نے ایک انتہائی تیز یارکر پر فاف ڈوپلیسی کو بولڈ کر دیا، فاف ڈوپلیسی نے 23 رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

مارکرم اور آملہ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم 111 کے مجموعے پر آملہ مارکرم کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 55 رنز بنائے۔

ڈیوڈ ملراور وین ڈر ڈسن نے پانچویں وکٹ کیلئے72رنز جوڑے جس کے بعد ملر36رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،پھیلکوایو صرف بغیر کوئی رن بنائے فرگوسن کا تیسرا شکار بنے،ایونٹ میں اب تک نیوزی لینڈ نے 4 میچز کھیلے جن میں 3 میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ جنوبی افریقی ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلے جس میں سے 3 میں ناکامی ایک میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ پوائنٹس سکورنگ ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقی ٹیم 3 پوائنٹس کےساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔