سپریم کورٹ نے لینڈ ریکوزیشن کلکٹر امجد سندل اور دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں منظور

معاملہ دوبارہ فیصلے کیلئے لاہور ہائی کورٹ کو بھجوادیا ،ہائی کورٹ نے قانونی نقطہ پر درست فیصلہ نہیں دیا ،چیف جسٹس کے ریمارکس

بدھ 19 جون 2019 20:00

سپریم کورٹ نے لینڈ ریکوزیشن کلکٹر امجد سندل اور دیگر ملزمان کی بریت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) سپریم کورٹ نے لینڈ ریکوزیشن کلکٹر امجد سندل اور دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں منظور کرتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیصلے کیلئے لاہور ہائی کورٹ کو بھجوادیا ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کو چار ماہ میں کیس کا دوبارہ فیصلہ دینے سمیت ملزمان کی ہائی کورٹ کے دوبارہ فیصلہ آنے تک کیلئے ضمانتیں منظور کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نے قانونی نقطہ پر درست فیصلہ نہیں دیا لینڈ ایوارڈ کے خلاف اپیل نہ ہونے پر کلکٹر کو کھلی چھٹی کیسے مل سکتی ہے امجد سندل بطور لینڈ ریکوزیشن کلیکٹر لوگوں میں کلیمز کے ڈبل چیک تقسیم کرنے کا الزام تھا احتساب عدالت نے امجد سندل سمیت دیگر ملم،زمان کو سزا سنائی تھی بعد ازاں ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا عدالت عظمیٰ نے نیب اپیل پر معاملہ دوبارہ فیصلے کیلئے لاہور ہائی کورٹ بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی کہ ہائی کورٹ چار ماہ میں کیس کو دوبارہ سن کر فیصلہ دے جبکہ اس دورانیہ میں ملزمان ضمانت پر رہیں گے