حکومت ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے بجٹ منظور کرارہی ہے،پرویز رشید

بدھ 19 جون 2019 21:00

حکومت ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے بجٹ منظور کرارہی ہے،پرویز رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے اسلام آبادہائیکورٹ آمدکے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے بجٹ منظور کرارہی ہے،حکومت وہ مطالبے بھی ماننا شروع کردیئے جو کل تک نہیں مانتی تھی،حکومت اپنی حمایتی چھوٹی جماعتوں کے مطالبات پورے کررہی ہے،جن چھ سات ووٹوں پرحکومت کھڑی ہے، انہیں خریدار جارہا ہے۔