بجٹ میں دھاندلی کیلئے آصف زرداری کوگرفتارکیاگیا،بلاول بھٹو زرداری

آصف زرداری کو سزا ہوئی نہ ان کے بیرون ملک جانے کا کوئی خطرہ ہے ،تفتیش میں تعاون کے باوجودگرفتار کر لیا گیا ‘ایم کیوایم کارویہ قابل تعریف ہی:چیئرمین پی پی کا ٹوئٹ

بدھ 19 جون 2019 21:18

بجٹ میں دھاندلی کیلئے آصف زرداری کوگرفتارکیاگیا،بلاول بھٹو زرداری
ااسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زررداری نے کہا ہے کہ جب تک الزام ثابت نہ ہوملزم بے گناہ ہوتا ہے، تفتیش میں تعاون کے باوجودآصف زرداری کوگرفتارکیاگیا،آصف زرداری کوسزاہوئی نہ ان کے بیرون ملک جانے کاکوئی خطرہ ہے،صرف بجٹ میں دھاندلی کیلئے آصف زرداری کوگرفتارکیاگیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایم کیوایم کارویہ قابل تعریف ہے،سیاسی اختلاف کے باوجودمتحدہ نے آئینی حق کیلئے آوازاٹھائی،گزشتہ روزایم کیوایم نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرکامطالبہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک الزام ثابت نہ ہوملزم بے گناہ ہوتا ہے،تفتیش میں تعاون کے باوجودآصف زرداری کوگرفتارکیاگیا،آصف زرداری کوسزاہوئی نہ ان کے بیرون ملک جانے کاکوئی خطرہ ہے،صرف بجٹ میں دھاندلی کیلئے آصف زرداری کوگرفتارکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار4 ارکان قومی اسمبلی گرفتارہوئے اور ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئی