کرم کش ادویات کی درآمدات میں اپریل کے دوران 22.93 فیصد اضافہ

بدھ 19 جون 2019 21:31

کرم کش ادویات کی درآمدات میں اپریل کے دوران 22.93 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) کرم کش ادویات کی درآمدات میں اپریل2019ئ کے دوران 22.93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل2019ئ کے دوران درآمدات کا حجم 2.2 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل2018ئ کے دوران1.9 ارب روپے مالیت کی کرم کش ادویات درآمد کی گئی تھیں، اس طرح اپریل2018ئ کے مقابلے میں اپریل2019ئ کے دوران کرم کش ادویات کی درآمدات میں30 کروڑ روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :