مالی،دوگاؤں میں دہشتگردانہ حملی38 افراد ہلاک متعدد زخمی

بدھ 19 جون 2019 21:35

مالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) مالی دوگاؤں میں حملوں کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ وسطی مالی کے دوگاؤں گنگافانی اور پورو میں دہشتگردانہ حملے کئے گئے جسکے نتیجے میں 38ا فراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے ان علاقوں کو گھیرے میں لیکر آبادی کو تحفظ فراہم کیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا فوری طور کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

متعلقہ عنوان :