Live Updates

امپاور پاکستان کے نام سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا:زلفی بخاری

اورسیزپاکستانی پاکستان میں موجود نوجوانوں کے ان کی ایجادات، اختراعات اور نئی مہارتوں کی بنیاد پر سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ لندن میں تقریب سے خطاب

بدھ 19 جون 2019 22:14

امپاور پاکستان کے نام سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہاکہ ملک کیلئے کام کا جذبہ رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، امپاور پاکستان کے نام سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے، اورسیزپاکستانی پاکستان میں موجود نوجوانوں کے ان کی ایجادات، اختراعات اور نئی مہارتوں کی بنیاد پر سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

لندن میں "پاکستان میں جدت اورسیاحت کے مواقع " کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا وڑن ہے کہ ملک کیلئے کام کا جذبہ رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ہمارے ملک کے تارکین وطن بھی وطن واپس آکر اپنے ملک کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن پہلے حکومتی ادوار میں کوئی میکانزم نہیں تھا،موجودہ حکومت نے امپاور پاکستان کے نام سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں پہ وہ پاکستان میں موجود نوجوانوں پہ ان کی ایجادات، اختراعات اور نئی مہارتوں کی بنیاد پر سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی سطح پہ سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے اس پروگرام کے تحت پاکستان میں دس لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور دس ہزار نئے کاروباروں کی شروعات کی خاطرایک جامع اور پائیدار طریقہ کار کے تحت تربیت ، مشاورت اور سرمایہ کاروں تک رسائی فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کی ترویج، ملازمت کے مواقع کی فراہمی، اور معاشی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرسکیں،اس سلسلے میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل انکیوبیٹر آئیڈیا جِسٹ وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام میں سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات