علی وزیر اور محسن داوڑ ایک اور مقدمہ میں بنوں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

عدالت کی دونوں ملزمان کو 25 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت

بدھ 19 جون 2019 22:44

علی وزیر اور محسن داوڑ ایک اور مقدمہ میں بنوں  انسداد دہشت گردی عدالت ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) پی ٹی ایم رہنماؤں ممبران قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کوایک اور مقدمہ میں بنوں میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے دونوں ملزمان کو 25 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی دونوں ممبران اسمبلی کا نام خڑ کمر واقعہ کے بعد 7جون کو اُسی مقام پر ہونے والے بم دھماکے جس میں تین سکیورٹی آفسران سمیت چار اہلکار لیفٹیننٹ کرنل رشید کریم، میجر معیز مسعود، کیپٹن عارف اللہ اور نائب حوالدار ظہیر احمد شہید جبکہ چار اہلکار سپاہی عارف، اسلم، امجداور شوکت شدید زخمی ہوئے تھے کے مقدمہ میں بھی نامزد ہیں پیشی کے بعد دوبارہ اُنہیں 27 جون کو طلب کرتے ہوئے پشاور جیل منتقل کیا گیا27 جون کو علی وزیر جبکہ تین جولائی کو محسن داوڑ خڑ کمر چیک پوسٹ حملہ کرنے کے الزام میں الگ الگ بھی پیش کیا جائے گا۔