بھارت معروف پنجابی گلوکارہ ’ہارڈ کور‘ نے موہن بھاگوت کو دہشت گرد قرار دے دیا

آر ایس ایس کے ’متعصب‘ اور نفرت انگیز سیاست کے ’پرچارک‘ ’سربراہ موہن بھاگوت کو ملک میں ہونے والے 11/26 ممبئی حملہ اور پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں بھی اسے ملوث قرار دیدیا

بدھ 19 جون 2019 22:58

بھارت معروف پنجابی گلوکارہ ’ہارڈ کور‘ نے موہن بھاگوت کو دہشت گرد قرار ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) بھارت معروف پنجابی گلوکارہ ’ہارڈ کور‘ نے بھی بھارت کی انتہا پسند ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ’ آر ایس ایس‘ کے سربراہ موہن بھاگوت کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے جنونی ہندوؤں کے ترجمان بننے کی کوشش میں سرگرداں رہنے والے موہن بھاگوت کے خلاف تھوڑی سے ’سچائی‘ بیان کی تو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پنجابی گلوکارہ کے خلاف نفرت انگیز مواد کی تشہیر شروع ہوگئی ہے۔

ہارڈ کور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ انسٹا گرام‘ پر 11/26 کے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ہیمنت کرکرے سے متعلق لکھی گئی کتاب ’?Who Killed Karkare ‘ کے صفحہ اول کی تصویر شیئر کی ہی. پنجابی گلوکارہ نے اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’یہ آر ایس ایس نے کیا ہے‘‘۔

(جاری ہے)

ہارڈ کور نے آر ایس ایس کے ’متعصب‘ اور نفرت انگیز سیاست کے ’پرچارک‘ ’سربراہ موہن بھاگوت کونہ صرف واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے بلکہ ملک میں ہونے والے 11/26 ممبئی حملہ اور پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں بھی اسے ملوث قرار دیا ہے۔

پنجابی گوکارہ کے نزدیک ا?ر ایس ایس کا سربراہ موہن بھاگوت نسل پرست بھی ہے۔ہارڈ کور نے موہن بھاگوت کے علاوہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ا?دتیہ ناتھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یوگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے بے بھاؤ کی سنائی ہیں۔بی جے پی کا علمبردار اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا قابل اعتماد گردانے جانے والے یوگی کے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ اس نے تعصب انگیزی کی انتہا کرتے ہوئے بھارت کے صدیوں پرانے شہروں کے نام بھی تبدیل کیے ہیں۔