Live Updates

فیصل واوڈا نے مولا بخش چانڈیو کو”بے بی“ کا خطاب دے دیا

سینٹ اجلاس کے دوران مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف اب حکومت میں ہے لہذا وہ کنٹینر سے نیچے اتر آئے جس پر فیصل واوڈا نے انہیں کہا کہ ”جی بے بی ٹھیک ہے“

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 19:44

فیصل واوڈا نے مولا بخش چانڈیو کو”بے بی“ کا خطاب دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جون2019) جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی سینٹ اجلاس کے دوران تقریر کے درمیان سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اجلاس میں ہنگامہ شروع ہونے پر اسپیکر نے کل شام تک اجلاس کو ملتوی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں مولانا عطاء الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ دنوں قوم سے خطاب پر اعتراض اٹھاتے ہوئے توہین کا الزام عائد کیا۔

وزیراعظم پر توہین کے الزام پر حکومتی اراکین نے شدید احتجاج شروع کر دیا اور وہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ سینٹ اجلاس کے دوران مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف اب حکومت میں ہے لہذا وہ کنٹینر سے نیچے اتر آئے جس پر فیصل واوڈا نے انہیں کہا کہ ”جی بے بی ٹھیک ہے“۔

(جاری ہے)

اسی ہنگامہ آرائی کے دوران شبلی فراز نے عطاء الرحمان کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اس طرح کی باتیں نہیں ہونی چاہیے نہ ہی ایسی باتیں ہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے حوالے سے مولانا عطا الرحمان نے موٴقف اختیار کیا کہانہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ذاتی زندگی پرکبھی بات نہیں کی،انہوں نے کہا کہ ان کاریکارڈ دیکھ لیں انہوں نے کبھی کسی پر ذاتی حملہ نہیں کیا نہ ہی کسی سے متعلق کوئی غیر اخلاقی بات کی ہے۔ اسی دوران حکومتی اوراپوزیشن ارکان ایک دوسرے پرحملہ آور ہوگئے، جس پر چیئرمین سینیٹ نے سارجنٹ ایٹ آرمز سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

حکومتی سینیٹر نعمان وزیر اپوزیشن ارکان پر حملہ آور ہوئے تو اپوزیشن اراکین بھی مکمل تیار ہوگئے۔ شدید ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر نے سینیٹ کا اجلاس بدھ شام ساڑھے 4بجے تک ملتوی کردیاگیا ہے۔ اس سے پہلے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ ہاوٴس میں ہر ایک کو بات کرنے کا حق ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ہر شخص کو بات کرنیکی اجازت ہے لیکن ایک ضابطہ اخلاق ہوتاہے اس کی پاسداری ضروری ہے۔

سپیکر سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اراکین آپس میں لڑنے کے بجائے ایوان میں صرف بجٹ پر بحث کریں۔ مولا بخش چانڈیو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایسے باتیں نہیں کرنی چاہئے جس سے اجلاس میں خلل پیداہو، عوام کے بھی کچھ جذبات ہیں، وزیراعظم اور حکومت کو کچھ خیال کرنا چایئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف اب حکومت میں ہے لہذا وہ کنٹینر سے نیچے اتر آئے۔جس پر فیصل واوڈا نے انہیں”بے بی“ کا خطاب دے دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات