لاہور،ہائیر ایجوکیشن جونیئر افسروں کی سرکاری جامعات اور کالجوں میں مداخلت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

بدھ 19 جون 2019 23:30

gاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) ہائیر ایجوکیشن جونیئر افسروں کی سرکاری جامعات اور کالجوں میں مداخلت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی گئی۔تحریک التواء مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈپاٹمنٹ میں ٹیچنگ کیڈر کے جونیئر افسروں سرکاری جامعات اور کالجوں کے انتظامی امور میں مداخلت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کالج کیڈر لیکچرار اشتیاق احمد سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اہم انتظامی امور میں من پسند افراد کو نواز رہے ہیں۔لیکچرار اشتیاق احمدتقررو تبادلوں کی فائلوں میں بھی اثر ورسوخ استعمال کررہے ہیں۔صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کے پرسنل سٹاف آفیسر تعلیمی اداروں میں ازخوداحکامات صادر کرتے ہیں۔کالج پرنسپل کو بات نہ ماننے پر انکی فائلیں اور دیگر سرکاری امور جان بوجھ کر زیر التواء کردیئے جاتے ہیں۔محکمانہ ذرائع کے مطابق ایچ ای ڈی پنجاب میں کرپشن اور اقرابا پروری کا بازار گرم ہے۔پنجاب بھر کی جامعات اور کالجز میں مختلف انتظامی عہدوں پر تعیناتی کیلئے کرپشن کا عمل مختلف طریقوں سے عمل میں لایا جاتا ہے۔