Live Updates

لاہور،قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی سے فوری استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ جون 23:32

لاہور،قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی سے فوری استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پرنہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنی ہے۔

اندورن اور بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانی بھی رنجیدہ اور دل گرفتہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورد نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے کوئی قابل ذکر تیاری نہ کی۔ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم میں منصوبہ بندی کا شدید فقدان نظر آیا۔کھلاڑی فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ سمیت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی پر عائد ہوتی ہے۔

وہ خود کو بچانے کے لئے اپنی اس ذمہ داری کو کسی اور پر مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جو کہ پاکستانی قوم کو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی سی بی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کو کسی اور پر فکس کرنے کی بجائے چیئر مین کرکٹ بورڈ خود مستعفی ہونے کا اعلان کریں۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 سے متعلق تازہ ترین معلومات