6رنز پر ٹیم آل آﺅٹ، مالی کی وویمن ٹیم کا انوکھا ریکارڈ

مالی کی ٹیم نے بلے سے صرف ایک رن بنایا،باقی ایکسٹراز تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 جون 2019 19:45

6رنز پر ٹیم آل آﺅٹ، مالی کی وویمن ٹیم کا انوکھا ریکارڈ
کیگالی سٹی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19جون2019ء) افریقی ملک روانڈا نے مالی ویمن ٹیم کو ٹی ٹونٹی میچ میں محض چھ رنز پر آل آﺅٹ کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔اس سے قبل سب سے کم ترین سکور پر آﺅٹ ہونے والی ٹیم کا ریکارڈ چین کے پاس تھا جو متحدہ عرب امارت کی ویمن ٹیم کے خلاف 203 رنز ہدف کے تعاقب میں 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔متحدہ عرب امارات کا 189 رنز کا وکٹری مارجن ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مارجن ہے۔

(جاری ہے)

روانڈا میں جاری کویبوکا ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں روانڈا نے محض چار گیندوں پر مالی کی جانب سے دیا گیا ہدف عبور کرتے ہوئے گیندوں کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح اپنے نام کی۔مالی کی اننگز میں محض ایک رن مریم سمیاکے نے سکور کیا جبکہ باقی تمام کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوئے،باقی کے پانچ رنز مالی کی ٹیم کو ایکسٹرا زکی صورت میں حاصل ہوئے۔روانڈا کی جانب سے 19 سالہ گیند باز جویزانے نے بغیر کوئی رن دیئے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ماریہ اور مارگریٹ نے دو،دو کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھائی ۔                                                                                                                                                         
6رنز پر ٹیم آل آﺅٹ، مالی کی وویمن ٹیم کا انوکھا ریکارڈ